اتوار، 15 نومبر 2026
بریکنگ

بالی ووڈ اداکار شرد کپور کے حالات خراب! سوشل میڈیا صارفین کا افسوس کا اظہار

شوبز 15th Nov 2026 8 مناظر
بالی ووڈ اداکار شرد کپور کے حالات خراب! سوشل میڈیا صارفین کا افسوس کا اظہار
بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار شرد کپور کی تازہ تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شرد کپور کو پریشان حال دیکھ کر ان کی صحت اور مالی حالات کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ ویڈیو میں اداکار اپنے چار پالتو کتوں کو دوسری جگہ منتقل کرتے وقت جذباتی نظر آ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صحت کے مسائل کے باعث ان کے چاروں کتوں کو رہائش گاہ سے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم ایک مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں قائم ’’بے زبان پبلک ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کی نمائندہ ہیما چوہدری نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شرد کپور اس وقت صحت کے کچھ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں اپنی دیکھ بھال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہیما چوہدری کے مطابق اداکار کے گھر میں ان کی اہلیہ اور حال ہی میں پیدا ہونے والا بچہ بھی موجود ہیں، اس لیے موجودہ حالات میں ان کے لیے چار کتوں کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں جانوروں کی فلاح و بہبود کے مرکز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شرد کپور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’جوش‘‘، کثیر اداکاروں پر مشتمل فلم ’’جانی دشمن‘‘، سنیل شیٹی کے ساتھ ’’ایل او سی کارگل‘‘ اور فلم ’’لکشیا‘‘ میں میجر کا کردار ادا کرنے سمیت بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ