اتوار، 15 نومبر 2026
بریکنگ

گووندا اور کومل رانی کی دلکش تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

شوبز 15th Nov 2026 9 مناظر
گووندا اور کومل رانی کی دلکش تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

سنیتا آہوجا کے زخموں پر نمک چھڑک دیا!

بالی ووڈ اداکار گووندا اور اداکارہ کومل رانی کی ایک ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ وائرل تصاویر میں کومل رانی کو جامنی رنگ کی ساڑھی جبکہ گووندا کو سوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہو تو وہ کسی بھی عمر میں محبت کر سکتا ہے، جبکہ متعدد افراد نے سرخ دلوں والے ایموجیز بھیج کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکار اور کومل رانی کی دوستی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔ اس کے علاوہ گووندا اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگنے کی غرض سے کومل کے ہمراہ مندر بھی گئے تھے۔ اس سے قبل اداکار نے بتایا تھا کہ وہ اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے ممبئی کے مشہور مندر ’لال باغچا راجا‘ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی وہ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ مندر جا کر فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگ چکے ہیں۔ طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی کے باعث اس مرتبہ بھی انہوں نے اپنی نئی فلم کے لیے دعائیں مانگیں۔ گووندا نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے ہونے والی بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ابھی فلم پر کام شروع ہی کیا ہے، لیکن اس کے بارے میں پہلے ہی اتنی باتیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں کے سوالات پر ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ خبروں میں آ رہے ہیں تو کسی کو اس پر اعتراض کیوں ہونا چاہیے؟ اداکار نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد انہیں ان کے خاندان سے دور کرنا اور معاشرے میں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ