ایلے فیننگ کا لندن میں منفرد فیشن اسٹائل، مداح حیران
ہالی ووڈ اداکارہ ایلے فیننگ نے لندن میں فلم ’’دی ہنگر گیمز: سن رائز آن دی ریپنگ‘‘ کی خصوصی نمائش کے موقع پر اپنے منفرد لباس سے توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ نے گلابی رنگ کا خوبصورت ڈیزائنر گاؤن زیب تن کیا تھا، جس کے ساتھ بیلے ڈانسر سے متاثر ایک منفرد ہیڈ پیس بھی شامل تھا۔ فلم 20 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔