بدھ، 18 نومبر 2026
بریکنگ

تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی بردار جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا

تازہ ترین 18th Nov 2026 2 مناظر
تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی بردار جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا
نئے نظام کے تحت ایل پی جی کا پہلا بڑا جہاز پہنچنے پر پورٹ قاسم میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے اسپیشل سیکریٹری مرزا ناصرالدین مشہود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسپیشل سیکریٹری نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 15 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر پہنچنے والا یہ جہاز ایل پی جی کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اعلامیے کے مطابق ماضی میں ضابطوں کی رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر رہی تھیں، تاہم اس پیش رفت سے موسم سرما میں پہاڑی اور دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں ایل پی جی کے مزید جہاز پہنچنے کی توقع ہے، جس سے اوپن مارکیٹ میں گیس کی دستیابی بڑھے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ