جمعہ، 20 نومبر 2026
بریکنگ

پاکستان اور ترکی نے سعودی عرب کو یمن میں براہِ راست فوجی کارروائی سے معذرت کر لی

تازہ ترین 20th Nov 2026 4 مناظر
پاکستان اور ترکی نے سعودی عرب کو یمن میں براہِ راست فوجی کارروائی سے معذرت کر لی
کراچی (جنوبی ایشیا انڈیکس) پاکستان اور ترکی نے مبینہ طور پر سعودی عرب کو آگاہ کیا ہے کہ وہ حوثیوں کے خلاف ممکنہ سعودی فوجی کارروائی میں تکنیکی معاونت فراہم کریں گے، تاہم جنگ میں براہِ راست حصہ نہیں لیں گے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اطلاعات کے مطابق حوثی جنگجو یمن کے بحیرہ احمر سے متصل علاقوں پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر چکے ہیں اور سمندری تجارت کے لیے انتہائی اہم باب المندب بحری گزرگاہ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز کو اہم ساحلی شہر المخا سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہاں موجود فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ المخا باب المندب بحری گزرگاہ سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس علاقے پر کنٹرول بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے درمیان اہم بحری راستے کے حوالے سے غیر معمولی سمندری اہمیت رکھتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ