اتوار، 15 نومبر 2026
بریکنگ

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاریاں مکمل

تازہ ترین 15th Nov 2026 10 مناظر
اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس کے تحت اسلام آباد کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا، جبکہ انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد کو خصوصی حیثیت یا مثالی انتظامی یونٹ بنایا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا اور انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ منصوبے میں اسلام آباد کی جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاوہ راولپنڈی کے بعض علاقوں کو بھی وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ جبکہ ضلع مری کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 کے علاقوں کو بھی اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر اور دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ