پاوری گرل دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے
ماسکو میں انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز، جسے ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے، کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کو بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔
دنانیر مبین کو یہ ایوارڈ پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا۔ فلم میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔