اتوار، 15 نومبر 2026
بریکنگ

اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کردی

دنیا 15th Nov 2026 10 مناظر
اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کردی
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت تشکیل دینے کی پیشکش مسترد کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ گادی آئزنکوٹ نے کہا کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، جبکہ اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش نئی حکومت کے قیام کو مشکل بنانے کی کوشش ہے۔ ایسی چالیں نہ مجھ پر اور نہ ہی اسرائیلی شہریوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ گزشتہ روز نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپوزیشن کو اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کی اور مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کرنے کی بات کی، تاکہ ایران کے خطرے کا خاتمہ کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزنکوٹ کو اسرائیلی صدر نے حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ