چارلیز تھیرون کو اکیڈمی میوزیم گالا میں آئیکون ایوارڈ سے نواز دیا گیا
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ چارلیز تھیرون کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ اکیڈمی میوزیم گالا میں آئیکون ایوارڈ دیا گیا۔ اداکارہ اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے معروف ڈیزائنر ٹام فورڈ کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا خصوصی گاؤن زیب تن کیا تھا۔ انہیں عالمی سنیما کے لیے خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔