پیر، 16 نومبر 2026
بریکنگ

دوسروں کو طعنے دینے والا آج خود این آر او مانگ رہا ہے، خط جھوٹ پر مبنی ہے: طارق فضل چوہدری کا ردعمل

تازہ ترین 16th Nov 2026 10 مناظر
دوسروں کو طعنے دینے والا آج خود این آر او مانگ رہا ہے، خط جھوٹ پر مبنی ہے: طارق فضل چوہدری کا ردعمل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کو لکھا گیا خط حقائق کے برعکس اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ دوسروں کو این آر او کا طعنہ دینے والے آج خود این آر او مانگ رہے ہیں۔ طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے شور شرابا جھوٹا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جو سہولیات حاصل ہیں وہ ملک کے کسی بھی قیدی کو میسر نہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا باقاعدگی سے ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا جاتا ہے، انہیں 8 مرتبہ جیل سے باہر ماہر ڈاکٹروں کو دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے طبی معائنے کے لیے بیرون ملک سے بھی ڈاکٹرز بلوا کر چیک اپ کرایا گیا۔ خط میں طبی سہولیات فراہم نہ کرنے سمیت لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ 22 گھنٹے تنہائی میں رکھنے، کتابیں اور ٹی وی فراہم نہ کرنے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ انہیں ان کی پسند کا کھانا ہی فراہم کیا جاتا ہے۔ حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں کسی بھی صورت غافل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے۔ وہ کسی سیاسی انتقام کے نتیجے میں جیل میں نہیں بلکہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا ملنے کے باعث قید ہیں۔ یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونی چاہیے تھی، جسے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا گیا اور اس کے بدلے میں 450 کنال زمین تحفے کے طور پر حاصل کی گئی۔ یہ کرپشن کا ایسا مقدمہ ہے جس میں معاملہ بالکل واضح ہے اور اسی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ