پیر، 16 نومبر 2026
بریکنگ

صوبوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کردی

تازہ ترین 16th Nov 2026 8 مناظر
صوبوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کردی
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبوں نے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کردی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت یہ مالی معاونت فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہے، جس کے تحت وفاق اور صوبے کسی بھی قومی مقصد کے لیے ایک دوسرے کو مالی معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔ موجودہ بجٹ میں صوبوں کی جانب سے وفاق کو ایک ہزار 35 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پنجاب 555 ارب، سندھ 263 ارب، خیبرپختونخوا 157 ارب جبکہ بلوچستان 58 ارب روپے فراہم کرے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ