بدھ، 18 نومبر 2026
بریکنگ

سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو اس کی ذمہ داری بلاول پر ہوگی: مصطفیٰ کمال

تازہ ترین 18th Nov 2026 2 مناظر
سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو اس کی ذمہ داری بلاول پر ہوگی: مصطفیٰ کمال
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چھوٹے صوبے بنانے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے بغیر پاکستان نہیں چل سکے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے حوالے سے باتوں پر انہیں سخت افسوس ہوا ہے۔ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں خون بہے گا، اگر سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو اس کی ذمہ داری بلاول بھٹو پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ایک بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، انہیں اپنی جماعت کی 18 سالہ حکومتی کارکردگی کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ مہاجر برادری طویل عرصے سے نسل کشی اور تشدد کا سامنا کرتی رہی ہے۔ جب بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا تو پورا کراچی جلا دیا گیا، مہاجروں کو یہاں زندہ جلایا گیا اور کارخانوں کو آگ لگا دی گئی۔ صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر عوامی ریفرنڈم ہی بہترین راستہ ہے، عوام کی رائے کو بالادستی حاصل ہونی چاہیے۔ وزیراعظم کے پاس ریفرنڈم کرانے کا اختیار موجود ہے اور امید ہے کہ تحریک انصاف بھی اس معاملے پر ریاست کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ