اتوار، 15 نومبر 2026
بریکنگ

سندھی قوم پرست سندھیوں کے دشمن ہیں، نئے صوبوں کے مخالفین لڑائی چاہتے ہیں: مصطفیٰ کمال

سندھ 15th Nov 2026 10 مناظر
سندھی قوم پرست سندھیوں کے دشمن ہیں، نئے صوبوں کے مخالفین لڑائی چاہتے ہیں: مصطفیٰ کمال
کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ کراچی کے ضلع وسطی کے ذمہ داران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان آج انتہائی اہم اور فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑا ہے، جبکہ ماضی کے خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا اور دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے۔ نئے صوبوں کے مخالفین اس شہر اور صوبے کے لسانی گروہوں کو ایک دوسرے سے لڑانا چاہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں جاگیردارانہ، وڈیرہ شاہی اور سرمایہ دارانہ نظام کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پیپلز پارٹی پورے سندھ کی نمائندگی نہیں کرتی، جبکہ سندھی قوم پرست سندھی قوم کے بھی دشمن ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ