بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

گوادر کے علاقے سربندن میں مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر 7 غیرمقامی افراد کو قتل کردیا

تازہ ترین 09th May 2024 355 مناظر

گوادر کے علاقے سربندن میں مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر 7 غیرمقامی افراد کو قتل کردیا

گوادر کے علاقے سربندن میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کرکے 7 غیرمقامی افراد کو قتل کردیا،فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، گوادر پولیس کے مطابق واقعہ تقریبا رات تین بجے کے قریب سربندن میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام افراد ایک رہائشی کوارٹر میں رہائش پزیر تھے اور سربندن میں حجام کی دوکان پر کام کرتے تھے، واقعہ کے بعد پولیس نے تمام افراد کی نعشیں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے بتایا کہ قتل کیے گئے تمام افراد غیر مقامی ہیں اور سربندن میں کام کرتے تھے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے سربندن کو گھیرے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف کارؤائی شروع کردی ہے
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ