اتوار، 22 نومبر 2026
بریکنگ

آصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کا حامی، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہ

تازہ ترین 22nd Nov 2026 13 مناظر
آصف زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کا حامی، دوسرا مخالف ہے: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں ہے، جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے حوالے سے بحث شروع کی ہے، جبکہ بلاول بھٹو نئے صوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کے معاملے پر بحث کو متنازع بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں آصف علی زرداری کے ماتحت ہیں، لہٰذا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں کو سمجھائیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ