منگل، 03 نومبر 2026
بریکنگ

ملائشیا کی سستی ترین ایئر لائن کی پہلی پرواز کی کراچی آمد، شاندار استقبال

سندھ 01st Jun 2025 194 مناظر
ملائشیا کی سستی ترین ایئر لائن کی پہلی پرواز کی کراچی آمد، شاندار استقبال
کراچی: ملائشیا کی سستی ترین ایئر لائن "ایئر ایشیا ایکس" کی پہلی پرواز گزشتہ رات دیر گئے کراچی پہنچی، جہاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اسے روایتی واٹر سیلوٹ دیا گیا۔ ایئر ایشیا کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کی آمد کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ٹی سی بی کے سی ای او خواجہ علی کمال مجید نے مسافروں کو خوش آمدید کہا، اس موقعہ پر کیک بھی کاٹا گیا۔ کوالالمپور سے آنے والی اس پہلی پرواز میں 298 مسافر کراچی پہنچے، جبکہ واپسی پر 315 مسافر روانہ ہوئے۔ٹی سی بی کے سی ای او خواجہ علی کمال مجید اور ملائشیا کے قونصل جنرل نے ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا اور روانگی کے وقت انہیں الوداع بھی کہا۔ ٹی سی بی پاکستان میں ایئر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے۔ کمپنی کے سی ای او خواجہ علی کمال مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ایشیا ایکس، ملائشیا کی بڑی ایئر لائن ہے اور اس کا پاکستان میں داخلہ مقامی فضائی صنعت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر ایشیا ایکس نے ابتدائی طور پر کراچی کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی ہیں، جبکہ جلد ہی لاہور اور اسلام آباد کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ایئر ایشیا کی پاکستان آمد کو مقامی سفری صنعت کے لیے ایک نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفری اخراجات میں کمی لائے گا بلکہ سیاحت اور کاروباری روابط کو بھی فروغ دے گا۔
شیئر کریں:

1 تبصرے

عامر کفایت
عامر کفایت 1 year ago

کیا مین اسپورٹس کی نیوز سینڈ کرسکتا ہوں۔ 03332941688 میرا نمبر اور واٹس اپ بھی ہے اس پر

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ