منگل، 03 نومبر 2026
بریکنگ

ہیول ٹینک 500 ایچ ای وی اور آورا تھری کی شاندار نقاب کشائی کر دی گئی

سندھ 12th Mar 2024 82 مناظر

ہیول ٹینک 500 ایچ ای وی اور آورا تھری کی شاندار نقاب کشائی کر دی گئی

اسلام آباد: آٹو موٹیو کی دنیا نے ہیول ایکسپرینس شوروم آئی نائن ، اسلام آباد میں ہیول ٹینک پانچ سو ایچ ای وی اور آورا تھری الیکٹرک کی نقاب کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں جدید ترین ہیول ایکسپرینس سیٹ اپ دیکھایا گیا جو جی ڈبلیو ایم کے ان تمام عناصر کو نمایاں کرتا ہے جو کسٹمر کے اعتماد پر مرکوز ہیں۔ ہیول شوروم میں کسٹمرز کی گاڑیاں کو کمپنی کی ورکشاپ میں سروس کی سہولت مہیا کر رہے ہیں جس میں یورپی معیاری مشینری انتہائی نفیس کار لے جانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ تربیت یافتہ پیشہ ور تکنیکی ماہرین کی خدمات۔ اپنے معزز قارئین کرام کے لئے دستیاب ہیں تقریب میں بزنس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ نقاب کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ فہد وحید (نائب صدر آئی سی سی آئی)، بلال اعظم (ڈائریکٹر ای ٹی او)، عاصم ایاز (جی ایم ای بی ڈی)، تاجر برادری، سرکاری افسران اور آٹو ماہرین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی میاں علی حمید (سی ای او سازگار انجینئرنگ لمٹیڈ ) ٹیکنالوجی اور آٹو موٹیو کی جدت طرازی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ۔ پاکستانی مارکیٹ کاب آٹو گلوبل انڈسٹری میں ایک اہم حصہ ہے۔ ہم الیکٹریکل وہیکل سمیت مزید بہترین مصنوعات فراہم کرتے رہیں گے۔ شیخ افضل (سی ای او ہیول)، ایک وژنری لیڈر جنہوں نے آٹو موٹیو انڈسٹری میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی. ، جنہوں نے آٹو مارکیٹ پر ہیول کی ڈیمانڈ پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس کا بولڈ بیرونی ڈیزائن بہت ہی جازب نظر اور کسٹمرز کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے ۔ شیخ افضل نے کہا کہ ہم سازگار کے ساتھ مل کر ایک نئی جیت اور ترقی کے لیے کام کریں گے اور مستقبل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستانی مارکیٹ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ آٹو موٹیو کی دنیا نے ہیول جی ایم ڈبلیو کی نقاب کشائی کے لیے کمر کس لی اور یہ تقریب جدت، عیش و عشرت اور سراسر شانداریت کا ثبوت ہے۔ ہیول ٹینک 500 ایچ ای وی اور آورا تھری الیکٹرک اس عزم کا ثبوت ہیں، جو انداز، کارکردگی اور ٹیکنالوجی کی کامل ہم آہنگی کو مجسم کر رہے ہیں۔ آورا تھری الیکٹرک کار جسے جدید زندگی گزارنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اعلی ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں جو آپ کے ڈرائیونگ کے تجربے کو اگلی سطح پر لے جاتی ہے۔ ایک طاقتور بیٹری کے ساتھ جو تین سو دس -چارسو کلومیٹر فی چارج اور زیادہ سے زیادہ رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ فراہم کرتی ہے، اعتماد کے ساتھ اور سٹائلش طریقے سے گاڑی چلائیں۔ آورا تھری کے ساتھ سڑک پر جدت کا مظاہرہ کریں۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمان گرامی کو شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ