کراچی کے منوڑہ ساحل پر پکنک منانے والے ڈاؤ یونیورسٹی کے طلباء و ملازمین میں سے 3 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ شہر میں فضائی آلودگی انتہائی مضرِ صحت سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ AQI 251 ریکارڈ کیا گیا۔