پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر رہنماؤں نے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کے جمہوری اصولوں اور قربانیوں کو سراہا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کی درخواستوں کی سماعت وکلاء کی غیرحاضری کے باعث یکم دسمبر تک مؤخر ہوگئی۔
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف اور پارٹی ارکان نے ان کا بھرپور استقبال کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان سے ملنے پہنچے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دیا جا رہا ہے، جبکہ قانون سازی کی اصل طاقت اکثریت نہیں بلکہ قومی اتفاقِ رائے سے ظاہر ہوتی ہے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے صدر کے لیے تاحیات استثنیٰ اور نیب کے خاتمے کے مطالبات پیش کر دیے۔