بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک شخص نے اپنی علیحدگی اختیار کرنے والی اہلیہ کو ویمنز ہاسٹل میں گھس کر بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا، اور پھر لاش کے ساتھ سیلفی لے کر واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپ لوڈ کر دی۔
اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں بھیڑیوں کے مسلسل حملوں میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے، جسے اس کی ماں کے پاس سوتے ہوئے بھیڑیے اٹھا لے گئے۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے خبردار کیا کہ وانا اور اسلام آباد حملے بھارت اور افغان طالبان کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں، اور ملک کو سخت جواب دینے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد کی جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی، پولیس کے مطابق حملہ بھارتی اسپانسرڈ گروہ “فتنہ الخوارج” کی کارروائی ہے۔
پنجاب کے وسطی علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ملتان، قصور، فیصل آباد اور لاہور سمیت کئی اضلاع میں فضا مضرِ صحت قرار، بھارتی علاقوں سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے صورتحال مزید سنگین کر دی۔