واشنگٹن (ویب ڈیسک) — امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیته نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے یوکرین سے کچھ میزائل اور ڈرون دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ منتقل کر دیے ہیں، تاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے دوران خطے میں موجود امریکی اہلکاروں اور مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پیٹ ہیگسیته نے کہا کہ بار بار یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا واقعی یوکرین سے کچھ دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ منتقل کیے گئے ہیں؟ تو اس کا جواب ہے "ہاں، ہم نے ایسا کیا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں موجود اپنے شہریوں اور افواج کی حفاظت کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہا ہے۔
0 تبصرے