بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے: آرمی چیف

بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اور "یمر اسٹرائیک مشق" کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔