وفد میں زبیرطفیل،ثمینہ فاضل،طارق جدون،ملک سہیل حسین اوردیگر ممبران شامل تھے
کراچی؛ فیڈریشن چیمبر آف کامرس این انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے وفد اور امریکی سرکاری تجارتی ایجنسیوں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرنے والے اراکین میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیرطفیل، نائب صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل، سابق صدر ایف پی سی سی آئی طارق خان جدون، ملک سہیل حسین، صدر اسلام آباد ویمن چیمبرثمینہ فاضل، افتخار خان، صدیق چوہدری، چوہدری نصیر، سفیر برائے تجارت و سرمایہ کاری واشنگٹن ڈی سی، امریکہ نجیب چوہدری، سید عون علی رضا ،جاوید اقبال شامل تھے جبکہ امریکی حکومت کی تجارتی ایجنسیوں کی طرف سے درج ذیل نمائندگان میں آفس ڈائریکٹر، امریکی محکمہ خارجہ ،جیسن میکلیلن، نمائندہ، یو ایس ٹریڈ رپریزنٹیٹو تمار سیٹر وائٹ، نمائندہ، امریکی محکمہ خزانہ جیمز ووڈسم، امریکی محکمہ خارجہ، واشنگٹن ڈی سی جیمز جمی آر۔ ہیپ برن شامل تھے۔مرکزی ترجمان یونائٹیڈ بزنس گروپ گلزارفیروز کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔اس ضمن میں زبیرطفیل نے بتایا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے حوالے سے مفید گفتگو رہی ہے اور امریکی تجارتی ایجنسیوں کو نہ صرف ہم نے پاکستانی مارکیٹ کی وسعت کے حوالے سے آگاہ کیا بلکہ ان سے امریکی مارکیٹوں کے بارے میں بھی مفید معلومات حاصل کیں۔
0 تبصرے