پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف غیر مناسب تبصروں پر سخت جواب دیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران کنگنا رناوت نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر مشی خان نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنگنا سے سوال کیا، "کنگنا رناوت، تمہیں پاکستان کا جواب (آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا؟ مزہ آیا؟ پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف برا بولنا تمہیں بہت مہنگا پڑا ہے۔"
0 تبصرے