پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، معطل مقابلوں کی بحالی کے تحت "پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو" کے میچز بدھ سے شیڈول کیے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ "ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ" اور "انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ ون ڈے ٹورنامنٹ" کا آغاز آج سے ہوگا، جن کے کوارٹر فائنلز 19 سے 21 مئی کے دوران منعقد کیے جائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنلز 24 سے 26 مئی تک جبکہ فائنل میچ 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔