کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,400 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہو گئی ہے، جو کہ 8,917 روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، جہاں فی اونس سونا 104 ڈالر سستا ہوکر 3221 ڈالر پر آ گیا ہے۔
0 تبصرے