7مئی کی پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی برتری پر ختم ہوئی: امریکی دفاعی جریدہ

7مئی کی پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی برتری پر ختم ہوئی: امریکی دفاعی جریدہ

امریکی دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق، ابتدائی طور پر کئی عسکری ماہرین کا خیال تھا کہ بھارت کو اس کی عددی برتری اور وسائل کی فراوانی کی وجہ سے فائدہ ہوگا، لیکن جھڑپ کے دوران پاکستان نے فضائی برتری کا مظاہرہ کیا۔ جریدے کے مطابق، اس واقعے کے بعد پاکستان نے اہم کامیابیوں کا اعلان کیا، جن کی بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ تردید نہیں کی گئی، اور یہی خاموشی بھارتی موقف کو مشکوک بناتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے-10 سی لڑاکا طیاروں اور PL-15 میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں مبینہ طور پر تین جدید اور مہنگے فرانسیسی رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جریدے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فضائی جھڑپ نے مغربی دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ چینی دفاعی ٹیکنالوجی کو کم تر نہ سمجھا جائے۔