اسلام آباد: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور Karandaaz ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کیلئے تیار

سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی مستحقین میں رقوم کی تقسیم کیلئے نئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فوری آغاز پر زور

اسلام آباد: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور Karandaaz ادائیگی   کے ڈیجیٹل  نظام  کے نفاذ کیلئے تیار

اسلام آباد: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور Karandaaz ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کیلئے تیار سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی مستحقین میں رقوم کی تقسیم کیلئے نئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فوری آغاز پر زور چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے آج BISP ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کار انداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر جناب شرجیل مرتضیٰ کے ہمراہ اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ملک کے سات منتخب مرکزی اضلاع میں RAAST کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے پائلٹ منصوبے کو تیز رفتاری سے لانچ کرنا تھا۔ چیئرپرسن BISP نے مستحقین کو سہولت کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی نقل و حرکت اور بائیومیٹرک تصدیق نہایت اہم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارا مقصد اپنی 1 کروڑ مستحق خواتین کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔ ہمیں ایک فعال اور بروقت حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے تاکہ منصوبے کا شفاف اور کامیاب نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔ کار انداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شرجیل مرتضیٰ نے چیئرپرسن کو پائلٹ پراجیکٹ کی موجودہ پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پائلٹ منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور ہم BISP ٹیم کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس میں پائلٹ بنیادوں پر موبائل والٹ کے ذریعے ادائیگیوں کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ اس کی افادیت اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے دیگر شراکت دار اداروں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں کار انداز سے جناب زوہیب اورجناب عمر جبکہ BISP سے ڈی جی کنڈیشنل ٹرانسفرز جناب انعام الرحمٰن ملک نے بھی شرکت کی اور منصوبے کے آپریشنل پہلوؤں پر اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔