کینالوں کے خلاف اس تاریخی جدوجہد میں عامر نواز وڑائچ سندھ کا ہیرو بن چکے ہیں
سکهر؛ دریا پر قبضے کے خلاف تاریخی جدوجہد کرنے والے سندھ کے ہیرو ایڈووکیٹ عامر نواز وڑائچ کو سونے کا تاج پیش کیا گیا۔
متنازعہ کینالوں کے خلاف کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ببرلوئے بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری ہے، اور وکلا برادری نے کینال منصوبہ رد ہونے تک دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
وکلا کے دھرنے میں مختلف سیاسی، سماجی، قوم پرست اور طلباء تنظیمیں بھی بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔
کینالوں کے خلاف اس تاریخی جدوجہد میں عامر نواز وڑائچ سندھ کا ہیرو بن چکے ہیں، اور انہیں اعزاز کے طور پر سونے کا تاج پیش کیا گیا ہے۔
0 تبصرے