ٹنڈو محمد خان : قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ متنازعہ منصوبوں کے خاتمے تک دھرنے جاری رہنے چاہئیں۔
ٹنڈو محمد خان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا قدم غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، اس کا مقصد 25 کروڑ عوام کا پانی بند کرنا ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا کر پیشقدمی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ اور کینال پروجیکٹس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ اور کینال منصوبوں کو ملتوی نہیں، بلکہ مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
0 تبصرے