حیدرآباد (رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم کرنے کا عمل سندھ مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت سندھ میں پانی کی تحریک کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، لیکن سندھ کے لوگ اس سازش کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایسے فیصلے پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں گارنٹی دینے والی ورلڈ بینک ہے، اسے اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بھارت کے فیصلے سے کروڑوں لوگ شدید متاثر ہوں گے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کو 1991 کے معاہدے کے مطابق پانی دیا جائے، کیونکہ ایک طرف سندھ کا پانی پنجاب لے رہا ہے اور دوسری طرف بھارت کے اس فیصلے سے سندھ کو شدید نقصان پہنچے گا۔
0 تبصرے