سی سی آئی اجلاس میں فیصلہ ہونے تک نئے کینال نہیں بنیں گے: وزیراعظم

سی سی آئی اجلاس میں فیصلہ ہونے تک نئے کینال نہیں بنیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کے منصوبے کو مشترکہ مفادات کونسل (CCI) میں لے جانے اور 2 مئی کو اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سنجیدگی سے بات چیت ہوئی ہے، اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک کوئی نیا کینال تعمیر نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور اس کی ضروریات بھی ہیں، صوبوں کے معاملات باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ طے کیے جائیں گے۔ صوبوں کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہروں کا معاملہ ہمیں باہمی رضامندی سے حل کرنا ہوگا۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی آج کی ملاقات میں مشترکہ فیصلے کیے گئے ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہوگا۔