لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینال منصوبے میں سیلاب کے پانی کا استعمال کیا جائے گا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے ہاریوں کی فکر کیوں نہیں ہے؟ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر توجہ دے۔ اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی کینال بنانے کا کام شروع نہیں ہوا، لیکن یہ نہیں کہتی کہ اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو کینال نہیں بنیں گے۔ باتیں دھمکیوں سے نہیں ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال کیا جائے گا، سندھ ہمیں یہ تو نہیں بتا سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی کا کیا کریں۔
0 تبصرے