وزیراعلیٰ بلوچستان کا دعویٰ غلط ثابت، سمی دین بلوچ نے ٹیلیفونک رابطوں کی تردید کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دعویٰ غلط ثابت، سمی دین بلوچ نے ٹیلیفونک رابطوں کی تردید کردی

کوئٹہ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ایک اور دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ سماجی کارکن سمی دین بلوچ نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نہ کوئی فون پر رابطہ ہوا اور نہ ہی کوئی ذاتی بات چیت۔ تاہم، سمی دین بلوچ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ کو فون نہیں کیا، بلکہ خود وزیراعلیٰ نے مجھے کال کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا دعویٰ گمراہ کن ہے اور وہ سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں اس تازہ انکشاف کے بعد وزیراعلیٰ کے بیانات پر سوالات اٹھنے لگےہیں۔