شہنشاہ غزل مہندی حسن صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے جاتی ہے مقبول تھے*سید امتیاز الحق بخاری

شہنشاہ غزل مہندی حسن صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے جاتی ہے مقبول تھے*سید امتیاز الحق بخاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشین آرٹ کونسل کے زیراہتمام امریکہ سے آے ہوے شہنشاہ غزل مہدی حسن خاں کے صاحبزادے کامران مہدی حسن اور اسلام آباد سے آئی ہوئی صدراتی ایواڈ یافتہ معروف سماجی۔ سیاسی۔ ثقافتی شخصیت ڈاکٹر و گلوکارہ نگینہ صدف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس کی صدرات بی۔ سی۔ جی کے سی ای او سیدامتیازالحق بخاری نے کی گلوکار کامران مہدی کے ہمراہ انٹرنیشنل پرموٹر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ ، نے خصوصی شرکت کی معروف ڈرامہ پروڈیوسر سفیر بٹ ۔ اداکار خالد ظفر، شرافت علی شاہ، سید سہیل عابدی، علی حسن، عرفان ملک، ڈاکٹر فاروق، میڈم نگینہ صدف کامران مہدی حسن اور چیرمین ایشن آرٹس کونسل اسلم محمود دہلوی نے بھی اظہار خیال کیا تقریب میں جنید احمد خان، ساجدعلی خان، رضوان مرزا، وسیم خان، غفران خان، سلطان خان، شاہین مصور، ڈاکٹر مراد، سید عبدالباسط، شہزاد علی نواب، ارشاد بوبی، اسد محبوب، جیا علی، عمران رضا، لالہ سجاد، ارباز اسلم، ثاقب اسلم_ مراد مہدی، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی بخاری گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ مہدی حسن صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے مقبول تھے مہدی حسن کے صاحبزادے کامران مہدی حسن اپنے والد کے کام کو آگے لے کر چل رہے ہیں اور پوری دنیا میں پرفارم کررہے ہیں ہم ان کو وطن عزیز آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں آج انتہائی پر مسرت موقع ہے کہ ان کے اعزاز میں اسلم محمود دہلوی نے تقریب سجائی ہے ہم کامران مہدی حسن اور اسلم محمود دہلوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایشین آرٹ کونسل کے بانی چیئرمین اسلم محمود دہلوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہدی حسن ایک عہد کا نام ہے جو شہرت اور مقبولیت پوری دنیا میں مہدی حسن کو ملی وہ ایک تاریخ ہے کامرن مہدی اپنے والد کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں کامران مہدی نے اسلم محمود دہلوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آج کی تقریب میں شرکت کر کہ خوشی ہوئی اسلم محمود دہلوی سے ہمارے خاندان کی دیرینہ وابستگی ہے اور ان کی والد صاحب کے حوالے سے شاندار خدمات ہیں انٹر نیشنل پرموٹر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے کہا کہ پھچلے سال کامران مہدی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ملک کے مختلف شہروں میں کامران مہدی نے پروگرامز کیے اس سال ہم پھر سے پاکستان کے دورے پر ہیں کراچی میں ایونٹس کا سلسلہ جاری ہے اس کے بعد اسلام آباد لاہور، پنڈی وغیرہ میں بھی تقربیات کا اہتمام کیا جائے گا اس موقع پر کامران مہدی حسن کو سید امتیاز الحق بخاری اور اسلم محمود دہلوی نے اجرک اور پھولوں کے تحائف پیش کیے اسلم محمود دہلوی نے اپنی کتاب کا تحفہ بھی کامران مہدی اور دیگر مہمانون کو پیش کیا اور تمام شخصیات کی آمد پر ان ک تحہ دل سے شکریہ ادا کیا مذکورہ تقریب بخاری گروپ آف کمپینز کے ھیڈ آفس گلشن اقبال میں منعقد کی گئی