سنڌ بار کونسل کا کینال منصوبے کے خلاف 25 اپریل کے بعد ریلوے کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

سنڌ بار کونسل کا کینال منصوبے کے خلاف 25 اپریل کے بعد ریلوے کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

سکھر: سندھ بار کونسل نے کینال منصوبے کے خلاف آنے والی حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔ سکھر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین شفقت رحیم راجپوت نے کہا کہ اگر متنازعہ کینال منصوبہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کے بعد قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریکس پر بھی دھرنے دیے جائیں گے، اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 25 اپریل کے بعد ٹرینوں میں سفر نہ کریں، ورنہ انہیں پریشانی کا سامنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ دریا ہماری زندگی ہے، ہم اس پر سودے بازی قبول نہیں کریں گے اور کینال بنا کر سندھ کے پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔