وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا ببرلو دھرنے کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ, دھرنا ختم کرے سے انکار

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا ببرلو دھرنے کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ, دھرنا ختم کرے سے انکار

کراچی (ویب ڈیسک): وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے ببرلو دھرنے کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کے ذریعے بیرسٹر سرفراز میتلو سے رابطہ کروایا گیا۔ رانا ثنااللہ نے بیرسٹر سرفراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ببرلو پر جاری دھرنا ختم کر دیا جائے، اور معاملات کو بیٹھ کر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے باعث مسافر پریشان ہیں اور ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ بیرسٹر سرفراز میتلو نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، تاہم ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ کراچی بار کے صدر نے مزید کہا کہ جب تک کینال منصوبے کی منظوری کا نوٹیفکیشن نہیں آ جاتا، دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ سرفراز میتلو نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت نے بشیر میمن کے ذریعے رابطہ کیا ہے اور آج ایک اجلاس بلایا ہے جس میں اس معاملے پر فیصلے کیے جائیں گے۔