میں ہر قسم کی گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت عوام کی طاقت سے کینال نہیں بننے دے گی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کسی بھی قیمت پر کینال نہیں بننے دیں گے

میں ہر قسم کی گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت عوام کی طاقت سے کینال نہیں بننے دے گی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر کینال نہیں بننے دیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ہر قسم کی گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت عوام کی طاقت سے کینال نہیں بننے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے کینال منصوبے پر کام شروع ہوا ہے اور نومبر سے ایگنک میں منظوری رک چکی ہے، اس بات پر افسوس ہے کہ اس منصوبے کو ابھی تک ختم کیوں نہیں کیا گیا، وزیر اعظم کو اس کے نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے، امید ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں، لیکن عوام کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔ پی پی اور احتجاج کرنے والوں کا ایک ہی مقصد ہے، اگر ہم ناکام ہوتے ہیں تو پھر ہم بھی احتجاج کریں گے۔