اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 38 فلسطینی شہید، درجنوں لاپتا

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 38 فلسطینی شہید، درجنوں لاپتا

غزہ: غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 38 فلسطینی شہید، جب کہ درجنوں لاپتا ہوگئےفرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق طبی عملے کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے مشرقی مضافات میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ 80 لوگ لاپتہ ہیں، اور عمارت کے کھنڈرات کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حملے سے آس پاس کے کئی دیگر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔تاہم اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو نشانہ بنایا ہے، جو شمالی غزہ میں شجاعیہ سے حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے ’متعدد اقدامات‘ کیے گئے تھے،مقامی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کے دیگر حصوں میں اسرائیلی فوج کے مختلف حملوں میں 9 دیگر فلسطینی بھی ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد بدھ کو شہید ہونے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔