آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم پہلی پوزیشن سے محروم

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم پہلی پوزیشن سے محروم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ محمد رضوان کی ترقی ہوگئی۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارت کے اوپننگ بلے باز شُبمن گِل پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے بابراعظم دوسرے، بھارت کے روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور بھارت کے ویرات کوہلیf پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔اسی طرح، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکر، بھارت کے شریئس ایئر، سری لنکا کے چرتھ اسلانکا اور افغانستان کے ابراہیم زدران بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان کے محمد رضوان 2 درجے ترقی پا کر 21ویں نمبر پر آگئے جب کہ فخر زمان 2 درجے تنزلی کے ساتھ 23ویں پوزیشن پر چلے گئے۔آئی سی سی کی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھکشانا پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، بھارت کے کلدیب یادو دوسرے، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے، نمیبیا کے برنارڈ شولز چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ، ویسٹ انڈیز کے گداکیش موتی، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ، بھارت کے رویندرا جڈیجا، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستانی باؤلرز کی بات کریں تو شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ 12ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ حارث رؤف بھی 2 درجے تنزلی کے ساتھ 24ویں پوزیشن پر جاپہنچے۔