لاہور: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں امن ہو، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ اخترمینگل سے بات کی جائے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو کردار ادا کرنے اور بلوچستان کے اسٹیک ہولڈرز بشمول اختر مینگل سے بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے، نواز شریف چائتے ہیں بلوچستان میں امن ہو۔خواجہ آصف نے بتایا کہ نواز شریف نے محمد مالک صاحب کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بلوچستان کے مسئلے پر وفاقی حکومت سے بات کریں گے اور اگر ضروری ہوا تو وہ خود بلوچستان کا دورہ کریں گے۔وزیردفاع نے کہا کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ بلوچستان میں مسائل کا سیاسی حل تلاش کیا جائے اور جتنی بھی جمہیوریت پسند قوتیں ہیں ان سے بات کی جائے اور ان مسائل سے نکلنے کی کوئی راہ اختیار کی جائے۔ماہ رنگ بلوچ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ اس حوالے سے تو بات نہیں ہوئی تاہم یہ ضرور فیصلہ ہوا ہے کہ اختر مینگل سے رابطہ کیا جائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا پُرامن حل تلاش کیا جائے اور وہاں لوگوں کے جو مطالبات ہیں انہیں سنا اور پورا کیا جائے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں سیاسی اور معاشی نظام کو ٹھیک کیا جائے تاکہ وہاں موجود نوجوانوں میں جو بے چینی اور اضطراب ہے اس کو دور کیا جائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا پُرامن حل تلاش کیا جائے اور وہاں لوگوں کے جو مطالبات ہیں انہیں سنا اور پورا کیا جائے۔وی نیوز کے رپورٹر عارف ملک نے خواجہ آصف سے پوچھا کہ عمران خان مطالبہ کررہے ہیں کہ سلامتی کونسل کی ایک اور میٹنگ بھی کی جائے اور بلاول بھٹو بھی یہ بات کررہے ہیں تو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر سب کا یہ مطالبہ ہے تو ضرور یہ میٹنگ دوبارہ ہونی چاہیے، اس میں کوئی اعتراض نہیں۔
0 تبصرے