پہلی مرتبہ جب افغانستان جانے کا پلان کیا تو بشام کا ایک واقعہ جبکہ دوسری مرتبہ کراچی میں واقعے کے باعث پرگروام ملتوی کرنا پڑا
لندن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے۔ نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ اوورسیز کنونشن میں تیار کی گئی سفارشات کل جہاز میں وزیراعظم کو پیش کی جائینگی۔ ان کاکہناتھا کہ کسی فتنے سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، جن کو پاکستان کے قانون کے مطابق سزا ہوئی، وہ قانون کا سامنا کریں ،نو مئی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے پاس دس ہزار ارب ڈالر کے معدنی وسائل موجود ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کمیونکیشن ٹریڈ، اکنومک، سیکیورٹی، ڈیفنس بحال ہونی چاہئے،افغانستان کے وزیر خارجہ نے ماضی میں دو تین مرتبہ دورے کی دعوت دی ، پہلی مرتبہ جب افغانستان جانے کا پلان کیا تو بشام کا ایک واقعہ جبکہ دوسری مرتبہ کراچی میں واقعے کے باعث پرگروام ملتوی کرنا پڑا۔ اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ اگر اللہ نے چاہا تو اپریل میں افغانستان کا دورہ کروں گا،دروہ افغانستان پر پاکستان سے میرے ہمراہ ڈیلیگیشن بھی جائے گا ۔ان کاکہناتھا کہ بسنت ایک گلوبل تحوار ہے حکومت پنجاب اس پر نظر ثانی کر رہی ہے کہ کیسے بغیر کسی نقصان کے اس کو منایا جائے،ماضی میں اس تہوار کے باعث معصوم بچوں کی ڈور پھرنے کے باعث شہادتیں بھی ہوئیں ،امید ہے مریم نواز اس تہوار کو منانے کا کوئی راستہ نکال لے گی ، ہمساہ ملک میں چند بلین ڈالر خرچ کرکے بسنت منائی جاتی ہے ،اس تہوار سے اربوں روپے کا بزنس وابستہ ہے جبکہ لوگوں کے روزگار کا بھی یہ ذریعہ ہے ،بسنت کے شوقین افراد کے لئے امید ہے کہ اچھی خبر ملے گی ۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ پچھلی حکومت کے منٹسر کا ایک بیان پی آئی اے کی تباہی کا سبب بنا ،پی آئی اے پر پابندی کی ذمہ دار گزشتہ حکومت ہے ،پابندی سے پہلے یوکے اور یورپ سے پی آئی اے کا سالانہ ریوینیو ایٹی فور بلین تھا ،پاکستان کی ایرلائن کو گزشتہ حکومت کے منٹسر کے ایک بیان سے کتنا نقصان ہوا ہے اس کا ذمہ کون ہے۔
0 تبصرے