اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کہ موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے اہم فیصلہ کیا۔ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، جس کا معاہدہ طے پاگیا، پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کا ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی معاہدہ کیا۔ترک سرکاری کمپنی ’’ترکیہ پیٹرولری‘‘ پاکستان کے ساتھ آف شور نیلامی میں شامل ہوگی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔پاکستان میں آف شور تیل و گیس کے وسیع ذخائر، توانائی خود کفالت اور اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آف شور ذخائر کی دریافت ایل این جی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں معاون، توانائی کے شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا.سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔
0 تبصرے