رکن صوبائی مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے پسنی میں قتل ہونے والے طالب علم معصوم ساحل گلاب کے قتل کا نوٹس لے لیا،پولیس سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سخت ایکشن لے،پسنی میں بدامنی کسی بھی طرح قابل قبول نہیںتفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے قائد ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے پسنی کے معصوم بچہ ساحل گلاب کے سفاکانہ قتل کا سخت نوٹس لے لیا اور پسنی پولیس کو سخت اقدام اٹھانے کا حکم دے دی۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ایک معصوم بچے کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے قتل میں ملوث درندے کسی بھی طرح رحم کے قابل نہیں ہیں۔انھوں نے کہا معصوم بچے کو کسی سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے،بچے اپنے والدین کے آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتے ہیں انھیں گمشدہ کرنا اور بعد میں بے دردی سے قتل کر دینے والے لوگ سزا سے بچ نہیں سکتے۔ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے پسنی پولیس کو سخت اقدام اٹھانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ پسنی پولیس معصوم ساحل گلاب کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرئے۔قاتل چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں انھیں ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
0 تبصرے