پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام سراہے گی،صدر یو بی جی
کراچی: یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سربراہ زبیرطفیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پچھلے 10 دنوں میں 12 فیصد کمی کے مطابق حکومت کوپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنی چاہیے۔ زبیرطفیل نے کہا کہ موجودہ خام تیل کی قیمت 61.99ڈالر ہے جو دو ہفتے پہلے 72ڈالر تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں 60 روپے سے 70 روپے تک پی ڈی ایل بڑھا دیا ہے لیکن اس کا اثر حکومت نے بجلی کے صارفین پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے،تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ آئل کے صارفین 58 ارب روپے اضافی پی ڈی ایل فراہم کریں گے تاکہ بجلی کے صارفین کو کراس سبسڈی فراہم کی جا سکے لیکن حکومت پیٹرول کی قیمت میں عوام سے اضافی وصول کرکے اسکا فائدہ بجلی کی کم قیمت کی صورت میں دیا ہے،لیکن یہ ریلیف تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک کیلئے تین ماہ کے لیے ہوگا۔ زبیرطفیل نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تعریف کرتے ہوئے 15 اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوامی سطح پر سراہا جائے گا، اس سے مہنگائی میں کمی آئے گی اور برآمدی صنعتوں کے لیے پیداواری لاگت کم ہو گی۔زبیرطفیل نے کہا کہ پیٹرول عالمی منڈی میں سستی ترین سطح پر ہے لیکن ملک میں قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہیں، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے سے جو اضافی وصولی کی جارہی ہے وہ بند کی جائے۔
0 تبصرے