اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دونوں صوبوں کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان متحدہ اپوزیشن نے ملاقات کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن قیادت کا مؤقف ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل صرف سیاسی مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق، اپوزیشن قیادت نے عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی اہم معاملات پر مشاورت کریں گے۔
0 تبصرے