امریکا کی ریاست ٹینیسی (Tennessee) میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں کتے نے حادثاتی طور پر اپنے مالک کو گولی مار دی۔
جیراڈ کرک ووڈ نامی شخص نے میفس (Memphis) پولیس کو بتایا کہ وہ بستر پر ایک گن کے ساتھ لیٹا تھا جب اس کا ایک سالہ کتا 'اوریو' اچانک چھلانگ لگا کر آیا۔ کتے کا پنجہ گن کے ٹریگر میں پھنس گیا اور حادثاتی طور پر گولی چل گئی، جو جیراڈ کی بائیں ران پر لگی۔
گھر میں موجود جیراڈ کی ایک خاتون دوست واقعے کے بعد گھر سے چلی گئی اور گن بھی اپنے ساتھ لے گئی۔
زخمی جیراڈ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت تشویشناک نہیں۔
پولیس نے خاتون سے بھی رابطہ کیا، جس نے کہا کہ "اوریو ایک معصوم اور کھیلنے کا شوقین کتا ہے، اسے اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔"
ایسا پہلی بار نہیں ہوا!
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی پالتو جانور نے انسان کو گولی ماری ہو۔
2018 میں رچرڈ ریمی نامی شخص کو اس کے کتے نے حادثاتی طور پر گولی مار دی تھی۔
2019 میں میٹ برینچ بھی اسی طرح کے واقعے کا شکار ہوئے۔
یہ واقعہ امریکا میں اسلحے کے عام استعمال اور حادثاتی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی نشاندہی کرتا ہے۔
0 تبصرے