رمضان میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر حنابیات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

رمضان میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر حنابیات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کو رمضان المبارک کے دوران ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا بھاری پڑگیا۔ اداکارہ حنا بیات نے 10 مارچ کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں لندن کی سڑک پر بالی وڈ کے گانے "لندن ٹھومکدا" پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں ایک فنکار لندن کی گلی میں اس مشہور گانے کو گا رہا تھا، جبکہ حنا بیات اور دیگر مرد و خواتین اس گانے پر رقص کر رہے تھے۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "جب کوئی فنکار آپ کو پہچان لے اور اپنی پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرے"۔ تاہم، رمضان کے مقدس مہینے میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئی، جس پر صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔