بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے حالیہ دنوں میں مہنگی ترین گاڑی خرید کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کی خریدی گئی گاڑی رولز رائس کلینن کی قیمت 12 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 41 کروڑ پاکستانی روپے) ہے، جس نے انہیں دیگر بھارتی اداکاراؤں سے کہیں آگے نکال دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ گاڑی معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، معروف اداکار الو ارجن اور اجے دیوگن کے پاس بھی ہے، مگر اروشی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جنہوں نے رولز رائس کلینن خریدی ہے۔ اس سے قبل اس نوعیت کی مہنگی گاڑیاں کسی بھارتی اداکارہ کی ملکیت نہیں رہی۔
یہ قدم اروشی کی کامیابی اور ان کی پروفیشنل محنت کی علامت ہے، جو انہیں دیگر اداکاراؤں میں ایک منفرد مقام دیتا ہے۔
0 تبصرے