فورسز کے جوانوں نے گولیاں کھاکر 68 یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا اور 50 کے قریب دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ‘ سرفراز بگٹی

بندوق اٹھانے والے کا ریاست قلع قمع کریگی ہر صورت ‘ عام بلوچ کو ریاست گلے لگائیگی

فورسز کے جوانوں  نے گولیاں کھاکر 68 یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا اور 50 کے قریب دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ‘ سرفراز بگٹی

کسی کے پاس تجویز ہے یا کوئی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو کل وزیر اعظم کوئٹہ آرہے ہیں آئو لائو تجاویز ہم تیار ہیں ‘ سرفراز بگٹی کا اپوزیشن کو بلوچستان اسمبلی میں جواب، ان کا کهنا تها که ٹوئیٹر سردار یا تھانہ سردار نہیں بتائیگا کہ ہم کیا کرینگے بلکہ یہ اسمبلی اور اس کے ممبران بتائینگے ‘ فورسز کے جوانوں نے گولیاں کھاکر ابھی 68 یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے ‘ جوانوں نے 50 کے قریب دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ‘ تمام جہنم واصل ہوگئے ہیں ‘ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا ‘ عوام اور فورسز کی شہادتوں کی تفصیلات آرہی ہیں ‘ افسوس دودا خان کا بیٹا بشیر زیب کو صاحب کہہ رہا ہے ‘ بندوق اٹھانے والے کا ریاست قلع قمع کریگی ہر صورت ‘ عام بلوچ کو ریاست گلے لگائیگی ‘ دہشتگرد ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کرسکتے ‘ دہشتگرد ہمشیہ چھٹی پر جانیوالے فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں چھٹی پر جانیوالے فوجی تصور نہیں ہوتے ‘ ہمت ہے تو چھائونیاں ہے آئو یہاں نہ ‘